پاکستان انڈر 19 اور زمبابوے انڈر 19 کے درمیان تین ملکی سیریز کا فائنل (کل) منگل کو کھیلاجائے گا

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):پاکستان انڈر 19 اور زمبابوے انڈر 19 کے درمیان تین ملکی سیریز کا فائنل (کل )منگل کو اولڈ ہرارینز، ہرارے میں کھیلا جائے گا۔پاکستان نے حال ہی میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ اپنے نام کیا۔سمیر منہاس تین ملکی سیریز میں پاکستان کے نمایاں بلے باز، چار میچز میں 246 رنز سکور کیے۔ عثمان خان نے بھی …

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):پاکستان انڈر 19 اور زمبابوے انڈر 19 کے درمیان تین ملکی سیریز کا فائنل (کل )منگل کو اولڈ ہرارینز، ہرارے میں کھیلا جائے گا۔پاکستان نے حال ہی میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ اپنے نام کیا۔سمیر منہاس تین ملکی سیریز میں پاکستان کے نمایاں بلے باز، چار میچز میں 246 رنز سکور کیے۔

عثمان خان نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 225 رنز بنائے۔فاسٹ بولر عمر زیب نے تین میچز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیم کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ تین ملکی سیریز نے ہمیں انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے بہترین تیاری کا موقع دیا،فائنل میں میزبان ٹیم کے خلاف کھیلنا چیلنج ہوگا، ہم مثبت انداز میں ٹورنامنٹ کا اختتام کرنا چاہیں گے۔

 

مزید خبریں