لاہور۔19دسمبر (اے پی پی):پاکستان انڈر19 ٹیم ایشیا کپ انڈر 19 مینز ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بنگلہ دیش انڈر 19 کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 21 دسمبر کو فائنل میں مقابلہ بھارت انڈر19 سے ہوگا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان انڈر 19 کی جیت میں عبدالسبحان کی چار وکٹوں اور سمیر منہاس کی ناقابل شکست نصف سنچری نے …
پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا

مزید خبریں
لاہور۔19دسمبر (اے پی پی):پاکستان انڈر19 ٹیم ایشیا کپ انڈر 19 مینز ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بنگلہ دیش انڈر 19 کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 21 دسمبر کو فائنل میں مقابلہ بھارت انڈر19 سے ہوگا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان انڈر 19 کی جیت میں عبدالسبحان کی چار وکٹوں اور سمیر منہاس کی ناقابل شکست نصف سنچری نے اہم کردار ادا کیا۔جمعہ کے روز کھیلے گئے سیمی فائنل کو بارش اور گیلی آوٹ فیلڈ کے سبب 27 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش انڈر19 کو بیٹنگ دی جو 26 اعشاریہ 3 اوورز میں 121 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔
جواب میں پاکستان انڈر19 نے مطلوبہ سکور 16 اعشاریہ 3 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔بنگلہ دیش کی اننگز میں سمیع النبصیر33 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔کپتان عزیزالحکیم نے 20 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے عبدالسبحان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے بھارت کے خلاف تین اور متحدہ عرب امارات کے خلاف چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔حذیفہ احسن نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی رضا۔
محمد صیام اور احمد حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔پاکستان کی اننگز میں سمیر منہاس نے 6چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 69 رنز سکور کیے اورآوٹ نہیں ہوئے ۔انہوں نے عثمان خان کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 85 رنز کا اضافہ کیا۔ عثمان خان 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے27 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ احمد حسین11 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔عبدالسبحان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔








