پاکستان اوربنانس کارپوریشن نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردئیے،قابل اطلاق قوانین، پالیسیوں اور ریگولیٹری منظوریوں کی صورت میں اس اقدام کے تحت 2 ارب ڈالر تک کے اثاثوں کو شامل کیے جانے کا امکان

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):ملک کے کیپیٹل مارکیٹس کو مضبوط بنانے اور عالمی سرمایہ کاروں تک بہتر رسائی کے لیے جدید مالیاتی ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے کے ضمن میں وزارت خزانہ نے جمعہ کو دنیا کی سرکردہ بلاک چین و ڈیجیٹل اثاثہ جات ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک بنانس انویسٹمنٹ لمیٹد کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دئیے۔مفاہمت کی دستاویز پر وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب …

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):ملک کے کیپیٹل مارکیٹس کو مضبوط بنانے اور عالمی سرمایہ کاروں تک بہتر رسائی کے لیے جدید مالیاتی ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے کے ضمن میں وزارت خزانہ نے جمعہ کو دنیا کی سرکردہ بلاک چین و ڈیجیٹل اثاثہ جات ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک بنانس انویسٹمنٹ لمیٹد کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دئیے۔مفاہمت کی دستاویز پر وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اوربنانس انویسٹمنٹ لمیٹد کے شریک چیف ایگزیکٹوآفیسر رچرڈ ٹینگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر چانگ پینگ زائو کی موجودگی میں دستخط کئے، مفاہمتی دستاویز پاکستان کے حقیقی اور خودمختار اثاثوں جن میں حکومتی بانڈز، ٹریژری بلز، کموڈٹی ریزروز اور دیگر وفاقی ملکیتی اثاثے شامل ہیں، کی ٹوکنائزیشن اور بلاک چین پر مبنی تقسیم کے سلسلے میں ممکنہ تعاون کے فریم ورک کی بنیاد ہے۔

قابل اطلاق قوانین، پالیسیوں اور ریگولیٹری منظوریوں کی صورت میں اس اقدام کے تحت 2 ارب امریکی ڈالر تک کے اثاثوں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے جس کا مقصد مارکیٹ کی لیکویڈیٹی، شفافیت اور بین الاقوامی سرمایہ کار رسائی میں اضافہ کرنا ہے، مفاہتی دستاویزمیں تجویز کردہ انتظام کے تحت بنانس کارپوریشن یا اس کی متعلقہ کمپنیاں پاکستان کو جدید، قانونی تقاضوں سے ہم آہنگ بلاک چین انفراسٹرکچر کے جائزے کے لیے تکنیکی مہارت، مشاورتی معاونت، تربیت اور استعداد کار میں اضافہ کیلئے اقدامات کرسکتی ہے، اس تعاون کا مقصدپاکستان کے ریگولیٹری فریم ورک اور خودمختاری کا مکمل احترام کرتے ہوئے مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی وسیع تر شرکت کو ممکن بنانے کیلئے محفوظ اور شفاف ڈیجیٹل پلیٹ فارم تلاش کرنا ہے۔

وزیرخزانہ محمداونگزیب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مفاہمت کی دستاویزکو پاکستان کی اصلاحات کے سفر کا ایک مضبوط پیغام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی دستاویز سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک مضبوط پیغام دیاگیاہے، یہ ایک طویل المدت شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے، جہاں سے ہم نے آغاز کیا ہے اور اب عملی اقدامات کی طرف بڑھ رہے ہیں، یہ پیش رفت فعال رہنمائی اور قیادت کے بغیر ممکن نہ تھی، اب ہمارے لیے اگلا قدم عملدرآمد کا ہے اور ہم پوری رفتار اور معیار کے ساتھ نتائج دینے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے ملک کی اعلیٰ قیادت کے وژن اور حمایت کو بھی سراہا۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر چانگ پینگ زائو نے مفاہمت کی دستاویز کو پاکستان کے مستقبل کے لیے ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ عالمی بلاک چین انڈسٹری اور پاکستان دونوں کے لیے ایک بہترین اشارہ ہے۔

اس ایم اویو کا ملک کے مستقبل اور ٹیکنالوجی سے لیس نوجوان نسل پر بہت بڑا اثر ہے۔ یہ محض آغاز ہے اور اب ہم مکمل نفاذ اور عملدرآمد کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔ ہمیں پاکستان کی قیادت کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ تعاون معیشت کے لیے مثبت اور پائیدار نتائج فراہم کرے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق مفاہمت کی دستاویزغیرواجب(نان بائنڈنگ) ہے اور دونوں فریقین کی جانب سے محض ارادہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ اس کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لیں گے۔

حتمی معاہدے اگر کوئی ہوں گے تو تمام قانونی، ریگولیٹری اور پالیسی منظوریوں کے تابع چھ ماہ کے اندر طے کیے جائیں گے۔ کسی بھی مستقبل کے انتظام کو پاکستان کے قوانین کے تحت چلایا جائے گا اور یہ نہ کوئی خصوصی حق دے گا، نہ ہی کسی قسم کی خریداری کی پابندی کا مجاز ہوگا۔ یہ تعاون پاکستان کے ذمہ دار مالیاتی جدت، مضبوط طرز حکمرانی اور تعمیل کے عزم کو اجاگر کررہاہے اورملک کے مالیاتی نظام کو عالمی بہترین عملی مثالوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

 

مزید خبریں