پاکستان اورجرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضاف، جرمنی کو پاکستانی برآمدات میں 12٫28 فیصد ، درآمدات میں 28٫67 فیصدکی نموریکارڈ

پاکستان اورجرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضاف، جرمنی کو پاکستانی برآمدات میں 12٫28 فیصد ، درآمدات میں 28٫67 فیصدکی نموریکارڈ

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):پاکستان اورجرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے، مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں جرمنی کو پاکستانی برآمدات میں 12٫28 فیصد جبکہ درآمدات میں 28٫67 فیصدکی نموریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی تانومبر2021 تک کی مدت میں جرمنی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 691٫17 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12٫28 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جرمنی کو پاکستانی برآمدات کا حجم 615٫54 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔نومبر2021 میں جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو 154٫97 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو نومبر2020 کے مقابلہ میں 27٫23 فیصدزیادہ ہے، نومبر2020 میں جرمنی کو برآمدات سے ملک کو 181٫80 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مالی سال 2021 میں جرمنی کوپاکستان کی مجموعی برآمدات 1٫511 ارب ڈالرریکارڈکی گئی تھیں۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے5 ماہ میں جرمنی سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28٫67 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر نومبرتک کی مدت میں جرمنی سے درآمدات پر510٫04 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا،جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 396٫37 ملین ڈالرتھا۔نومبر2021 میں جرمنی سے درآمدات کاحجم 108٫42 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو نومبر2020 کے مقابلہ میں 19٫64 فیصدزیادہ ہے ،

نومبر2020 میں جرمنی سے درآمدات پر90٫62 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ مالی سال 2021 میں جرمنی سے 1٫148 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈ