پاکستان اورجنوبی امریکا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں اضافہ

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):پاکستان اورجنوبی امریکا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں جنوبی امریکا کو پاکستانی برآمدات میں 11.15 فیصد اورجنوبی امریکا سے درآمدات میں 10.94 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے …

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):پاکستان اورجنوبی امریکا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں جنوبی امریکا کو پاکستانی برآمدات میں 11.15 فیصد اورجنوبی امریکا سے درآمدات میں 10.94 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ارجنٹائن، برازیل ، یوراگوئے اورخطہ کے دیگرممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 125.36 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.15 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی امریکا کو پاکستان کی برآمدات سے ملک کو112.77 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، اکتوبرمیں جنوبی امریکا کے خطہ کوپاکستانی برآمدات کاحجم31.15 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 34.02 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 29.19 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2022 میں جنوبی امریکا کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 371.22 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں جنوبی امریکا سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر10.94 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں جنوبی امریکا سے درآمدات کاحجم 417.31 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 376.13 ملین ڈالرتھا،

اکتوبرمیں جنوبی امریکا سے درآمدات کاحجم 83.92 ملین ڈالررہا جوستمبرمیں 118.98 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 44.30 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،مالی سال 2022 میں جنوبی امریکا سے درآمدات پر1.339 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔