اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) پاکستان اورعالمی بینک نے سماجی ترقی وتحفظ اورآبپاشی کے منصوبوں کے ضمن میں371 ملین ڈالرمالیت کے دومعاہدوں پردستخط کردئیے۔معاہدوں پردستخط کرنے کی تقریب پیرکو یہاں وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔اقتصادی امورکے وفاقی وزیرمخدوم خسروبختیاربھی اس موقع پرموجودتھے۔ وفاقی وزیرنے سماجی ترقیاتی پروگرام اور زرعی شعبے میں فنڈنگ پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا ، معاہدے کے تحت خیبرپختونخوامیں میں نظام …
پاکستان اورعالمی بینک نے سماجی ترقی وتحفظ اورآبپاشی کے منصوبوں کے ضمن میں371 ملین ڈالرمالیت کے دومعاہدوں پردستخط کردئیے
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) پاکستان اورعالمی بینک نے سماجی ترقی وتحفظ اورآبپاشی کے منصوبوں کے ضمن میں371 ملین ڈالرمالیت کے دومعاہدوں پردستخط کردئیے۔معاہدوں پردستخط کرنے کی تقریب پیرکو یہاں وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔اقتصادی امورکے وفاقی وزیرمخدوم خسروبختیاربھی اس موقع پرموجودتھے۔ وفاقی وزیرنے سماجی ترقیاتی پروگرام اور زرعی شعبے میں فنڈنگ پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا ، معاہدے کے تحت خیبرپختونخوامیں میں نظام آبپاشی کے منصوبے کیلئے عالمی بنک فنڈز فراہم کرے گا اس منصوبہ کی کل لاگت میں171 ملین ڈالر ہے ۔ آبپاشی کے منصوبہ کا دائرہ کار خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع پر ہو گا۔پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان دوسرے معاہدے کے تحت عالمی بینک حکومت پنجاب کے سماجی پروگرام میں 200 ملین کی شراکت داری کریگا جس کی کل لاگت 330 ملین ڈالر ہے۔ سماجی ترقیاتی منصوبے میں بنیادی صحت ، تعلیم اور مشروط نقد امدادکی منتقلی کے پروگرام شامل ہے۔ سماجی ترقیاتی پروگرام پنجاب کے 11 اضلاع میں شروع ہوگا جس میں جنوبی پنجاب کے 8 اضلاع بھی شامل ہیں۔ وفاقی وزیر مخدوم خسروبختیارنے اس موقع پرکہاکہ غربت کا خاتمہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت شہریوں کوصحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جامع اقدامات کررہی ہے ، دونوں شعبوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔ عالمی بینک کے پاکستان میں نمائندہ الانگو پیچوموتو نے کہاکہ پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان تعلقات استوارہیں اوربینک پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دے رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی بینک پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ش اپنا کردار جاری رکھے گا۔









