دوحہ/ اسلام آباد ۔ 30دسمبر (اے پی پی) پاکستان اورقطرکی قیادت نے دوطرفہ تعلقات میں بڑھوتری اوراٹھان پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے مشترکہ رکاوٹوں پر قابو پانے کیلئے عملی تعاون اورہم آہنگی کی اہمیت اوروسیع تر علاقائی ترقی اورپیش رفت کیلئے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔یہ اتفاق رائے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے ایک روزہ دورہ قطر کے دوران دوحہ میں قطر کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتوں …
پاکستان اورقطرکی قیادت کا دوطرفہ تعلقات میں بڑھوتری اوراٹھان پر اطمینان کا اظہار

مزید خبریں
دوحہ/ اسلام آباد ۔ 30دسمبر (اے پی پی) پاکستان اورقطرکی قیادت نے دوطرفہ تعلقات میں بڑھوتری اوراٹھان پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے مشترکہ رکاوٹوں پر قابو پانے کیلئے عملی تعاون اورہم آہنگی کی اہمیت اوروسیع تر علاقائی ترقی اورپیش رفت کیلئے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔یہ اتفاق رائے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے ایک روزہ دورہ قطر کے دوران دوحہ میں قطر کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں طے پایا۔ وزارت خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے دوحہ میں قطر کے وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی، قطر کے نائب امیر شیخ عبداللہ بن حماد الثانی اور نائب وزیر اعظم و وزیر امور خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی سے ملاقاتیں کیں۔فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں اٹھان اوربڑھوتری پر اطمینان کا اظہارکیا جو دونوں ممالک کے اعلی حکام کے حالیہ دوطرفہ دوروں سے واضح ہے۔قطر کے وزیرخارجہ نے اکتوبر میں پاکستان کے دورہ کیا جس کے بعد وزیرمملکت برائے امورداخلہ شہریارآفریدی اکتوبر، وزیرخزانہ اسدعمر نے 14 اور15 دسمبر اورچیف آف آرمی سٹاف نے 17 اور18 دسمبر کو قطر کادورہ کیا اور قطر کے قومی دن کے موقع پر نیشنل ڈے پریڈ میں شرکت کی۔جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اتوارکو قطر کا دورہ کیا۔دورہ قطر کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے قطر سمیت اہم ترین علاقائی اور پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے وزیراعظم عمران خان کے وژن پرروشنی ڈالی۔فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وسیع ترعلاقائی ترقی اورپیش رفت کیلئے مشترکہ رکاوٹوں اورمشکلات پر قابوپانے کیلئے عملی تعاون اورہم آہنگی ضروری ہے۔اعلی سطح پرروابط کے فروغ کے جذبہ کے تحت وزیراعظم عمران خان باہمی مشاورت سے طے پانے والی تاریخ پرجنوری 2019 ءمیں قطر کادورہ کریں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے قطر کی قیادت کو افغانستان میں قیام امن سے متعلق حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔








