اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):پاکستان اورمشرقی افریقا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا، سال کے دوران مشرقی افریقی ممالک کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر41 فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں 19 فیصداضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 کے دوران کینیا، ماریشیس، تنزانیہ اورمشرقی افریقا کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 918.75 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو مالی سال …
پاکستان اورمشرقی افریقی ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں مالی سال 2024 کے دوران اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):پاکستان اورمشرقی افریقا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا، سال کے دوران مشرقی افریقی ممالک کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر41 فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں 19 فیصداضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 کے دوران کینیا، ماریشیس، تنزانیہ اورمشرقی افریقا کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 918.75 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو مالی سال 2023 کے مقابلے میں 41.31 فیصدزیادہ ہے، مالی سال2023 میں مشرقی افریقی ممالک کوبرآمدات سے ملک کو650.14 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ جون 2024 میں مشرقی افریقی ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 54.46 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومئی میں 92.71 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جون میں 48.88 ملین ڈالرتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران مشرقی افریقا کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیاد پر19.21 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا، مالی سال 2024 میں مشرقی افریقی ممالک سے درآمدات کاحجم 940.22 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو مالی سال 2023 میں 788.69 ملین ڈالرتھا، جون میں مشرقی افریقا کے ممالک سے درآمدات پر63.03 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجومئی میں 73.99 ملین ڈالراورگزشتہ سال جون میں 40.08 ملین ڈالرتھا۔








