پاکستان اورمشرقی یورپ کے درمیان تجارت میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ، سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):پاکستان اورمشرقی یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2020 کی مدت میں مشرقی یورپ کے ممالک روس، ہنگری، رومانیہ ، یوکرین اورخطے کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 190.85ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو پیوستہ مالی سال کے اسی عرصہ کے …

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):پاکستان اورمشرقی یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2020 کی مدت میں مشرقی یورپ کے ممالک روس، ہنگری، رومانیہ ، یوکرین اورخطے کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 190.85ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو پیوستہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5.55 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 180.80 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2020 میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 51.19 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال اکتوبرمیں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 48.48 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2019-20 میں مشرقی یورپ کے ممالک کو571.65 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال میں مشرقی یورپ سے درآمدات میں اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔ جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں روس، ہنگری، رومانیہ ، یوکرین اورخطے کے دیگرممالک سے درآمدات کا حجم 220.48 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 118.08 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک سے درآمدات کا حجم 101.10 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، اکتوبر2020 میں ان ممالک سے درآمدات کا حجم 50.99 ملین ڈالررہا، گزشتہ سال اکتوبرمیں ان ممالک سے درآمدات کاحجم 26.96 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،۔مالی سال 2019-20 میں مشرقی یورپ کے ممالک سے درآمدات کا کل حجم 415.39 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔