پاکستان اور آذربائیجان مشترکہ عقائد، ثقافتی وابستگیوں اور مشترکہ روایات میں گہری وابستگی رکھتے ہیں، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیا ت ہراج کی آذری سفیر سے ملاقات میں گفتگو

راولپنڈی۔21اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان مشترکہ عقائد، ثقافتی وابستگیوں اور مشترکہ روایات میں گہری وابستگی رکھتے ہیں، انہوں نے باہمی تعاون کے نئے شعبوں کو تلاش کرنے کے لئے ایک دوسرے کے اداروں کے کثرت سے دوروں کے تبادلے کی تجویز پیش کی۔ جمعرات کو وزارت دفاعی پیداوار سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے …

راولپنڈی۔21اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان مشترکہ عقائد، ثقافتی وابستگیوں اور مشترکہ روایات میں گہری وابستگی رکھتے ہیں، انہوں نے باہمی تعاون کے نئے شعبوں کو تلاش کرنے کے لئے ایک دوسرے کے اداروں کے کثرت سے دوروں کے تبادلے کی تجویز پیش کی۔

جمعرات کو وزارت دفاعی پیداوار سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے یہاں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور تمام بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے لئے آذربائیجان حکومت کے برادرانہ جذبات کو سراہا۔محمد رضا حیات ہراج نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی تعاون کو سراہا اور اسے مزید وسعت دینے کی خواہش کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور آذربائیجان مشترکہ عقائد، ثقافتی وابستگیوں اور مشترکہ روایات میں گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے باہمی تعاون کے نئے شعبوں کو تلاش کرنے کے لئے ایک دوسرے کے اداروں کے کثرت سے دوروں کے تبادلے کی تجویز پیش کی۔ علاو ہ ازیں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج سے بیلجیم کے سفیر چارلس آئیڈسبالڈ نے بھی ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ بڑھ رہے ہیں اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیا جا رہا ہے، کاروباری شعبے میں ہمارے تعاون کے حوالے سے، یہ بتدریج پھیل رہا ہے اور اس میں کئی گنا اضافے کی توقع ہے۔

معززمہمانوں نے ملاقات کے لئے وقت نکالنے پر معزز وزیر کا شکریہ ادا کیا اور حکومت پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں کام جاری رکھنے کے لئے اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں سفیروں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی کوششوں کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں