پاکستان اور آذربائیجان کا تیل و گیس، معدنیات و کان کنی، گوشت و مویشی اور ہوٹلنگ کے شعبوں میں آذربائیجان کی ممکنہ سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان اور آذربائیجان نے پاکستان کے تیل و گیس، معدنیات و کان کنی، گوشت و مویشی اور ہوٹلنگ کے شعبوں میں آذربائیجان کی ممکنہ سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے اور ان شعبوں میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان اور آذربائیجان نے پاکستان کے تیل و گیس، معدنیات و کان کنی، گوشت و مویشی اور ہوٹلنگ کے شعبوں میں آذربائیجان کی ممکنہ سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے اور ان شعبوں میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے دورے پر آئے آذربائیجان کے وزیر معیشت مکیائیل جباروف کے ساتھ وفود کی سطح پر اجلاس کے دوران تبادلہ خیال کیا۔ دونوں اطراف نے پاکستان کے تیل و گیس، معدنیات و کان کنی، گوشت و مویشی اور ہوٹلنگ ،مہمان نوازی کے شعبوں میں آذربائیجان کی ممکنہ سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا اور ان شعبوں میں تعاون کے اضافی راستوں کو دریافت کرنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کے سینئر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔