پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا باقاعدہ آغاز (کل) ہفتہ سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا باقاعدہ آغاز (کل) ہفتہ سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا

مزید خبریں
راولپنڈی۔29مئی (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا باقاعدہ آغاز (کل) ہفتہ سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا جہاں قومی ٹیم اپنے ایک ہزارویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کا سامنا کرے گی۔ کرکٹ شائقین اس تاریخی موقع پر قومی ٹیم سے شاندار کارکردگی کی توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہو گا۔ تینوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوں گے۔
قومی ٹیم کی قیادت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی جوش انگلس کے سپرد ہو گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 111 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں جبکہ قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ون ڈے سیریز دو، ایک سے اپنے نام کی تھیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پہلی مرتبہ پاکستان میں ’’پی سی بی لائیو‘‘ کے ذریعے میچز کی لائیو سٹریمنگ بھی فراہم کرے گا جبکہ شائقین میچز براہ راست پی ٹی وی سپورٹس پر بھی دیکھ سکیں گے۔
پی سی بی کے مطابق کمنٹری پینل میں عامر سہیل، رمیز راجہ، بازید خان، عروج ممتاز اور آسٹریلیا کے گریگ بلیوٹ شامل ہوں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایک ہزارواں ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنا قومی ٹیم کے لیے ایک یادگار اور خاص لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں میں شمار ہوتی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے ہمیشہ دلچسپ اور سخت ہوتے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ میں بھرپور محنت کی ہے اور پوری ٹیم کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ دو ون ڈے سیریز میں کامیابی سے قومی ٹیم کا اعتماد بلند ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی اور لاہور میں کرکٹ شائقین ہمیشہ قومی ٹیم کی بھرپور








