پاکستان اور آسیان ممالک کے سفیروں کی ملاقات،دونوں خطوں کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور آسیان ممالک کے سفیروں کی وزارتِ تجارت اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی جس کا مقصد دونوں خطوں کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو فروغ د ینا ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانے پر …

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور آسیان ممالک کے سفیروں کی وزارتِ تجارت اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی جس کا مقصد دونوں خطوں کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو فروغ د ینا ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان نے نئی تجارتی پالیسی اور ٹیرف اصلاحات پیش کیں۔آسیان کمپنیوں کو پاکستان کی جانب سےسی پیک سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔وزیرِ تجارت جام کمال خان کے مطابق ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور زرعی ویلیو ایڈیشن سے پاکستان میں نئے تجارتی مواقع متوقع ہیں،پاکستان وسطی ایشیا کا گیٹ وے بن کر آسیان کے ساتھ نئے تجارتی مواقع فراہم کرے گا۔ملائیشیا کے سفیر نے پاکستانی کمپنیوں کو سیمی کنڈکٹر صنعت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں وسیع تر سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔