پاکستان اور امریکہ کی افواج کے مابین تربیتی مشقوں سے دوطرفہ دیرینہ دفاعی تعلقات مضبوط ہوئے ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کی افواج کے مابین تربیتی مشقوں سے دوطرفہ دیرینہ دفاعی تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے آفیشل ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کی افواج نے اس ہفتے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر میں منعقدہ "انسپائرڈ گیمبٹ" مشق کے دوران مشترکہ تربیت مکمل کی۔ اس مشق میں مشترکہ انفنٹری مہارتوں، جدید …

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کی افواج کے مابین تربیتی مشقوں سے دوطرفہ دیرینہ دفاعی تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے آفیشل ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کی افواج نے اس ہفتے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر میں منعقدہ "انسپائرڈ گیمبٹ” مشق کے دوران مشترکہ تربیت مکمل کی۔ اس مشق میں مشترکہ انفنٹری مہارتوں، جدید حکمت عملیوں اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز پر توجہ دی گئی۔