پاکستان اور امریکہ کے درمیان برسوں سے پائیدار تعلقات قائم ہیں، امریکی تجارتی وفد کا دورہ پاکستان ایک اچھی خبر ہے، اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے.وزیراعظم کے مشیر عبدالحفیظ شیخ کی امریکی وزیر تجارت ولبر راس کی قیادت میں ملنے والے امریکی وفد سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان برسوں سے پائیدار تعلقات قائم ہیں جسے مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی ضرورت ہے، امریکی تجارتی وفد کا دورہ پاکستان ایک اچھی خبر ہے ، اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان برسوں سے پائیدار تعلقات قائم ہیں جسے مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی ضرورت ہے، امریکی تجارتی وفد کا دورہ پاکستان ایک اچھی خبر ہے ، اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں امریکی وزیر تجارت ولبر راس کی قیادت میں ملنے والے امریکی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ امریکی وزیر تجارت کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان برسوں سے پائیدار تعلقات قائم ہیں جسے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، امریکی تجارتی وفد کا دورہ پاکستان ہمارے لئے اچھی خبر ہے اور اس سے ملک پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ایک موقع پر ہو رہا ہے جب پاکستان کی حکومت برآمدات میں نمایاں اضافہ کے لئے اقدامات کر رہی ہیں، حکومت نے برآمدی شعبے کے لئے کئی مراعات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام عالم میں ملک کا ترقی پسندانہ تشخص اجاگر کرنا چاہتا ہے، پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایکشن پلان پر بڑی حد تک عملدراامد کرنے کی کوشش کی ہے، کاروبار میں آسانیوں کے ذریعے ہم عالمی منڈیاں کھول رہے ہٰں، ہم خطے میں پاکستان کا تشخص سرمایہ کاری اور سیاحت دوست ملک کے طو رپر اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے امریکی وزیر تجارت کو پاکستان کی معشیت میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہہا کہ حکومت معیشت کے استحکام کے لئے اصلاحات پر عمل پیرا ہے، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کے کمزور طبقات کا خیال رکھا جا رہا ہے تاہم اس کے باوجود اشیائے خوراک اور توانائی کے نرخوں میں اضافہ اور مھصولات میں اضافہ کی رفتار میں کمی ہمارے لئے تشویش کا باعث ہے۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت عام آدمنی کی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس ضمن میں ہمیں اپنے عالمی شراکت داروں کی رہنمائی کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم صرف 7 ارب ڈالر ہے اور ہمیں مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ کے لئے تجارت کے حجم میں اضافہ کی ضرورت ہے، اقتصادی ترقی کے لئے ہمیں طویل المعیاد اقتصادی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ماضی میں ہم سے یہ غلطی ہوئی ہے کہ ہم نے اپنی اقتصادی ضروریات کے مطابق اقتصادی محاذ پر اتحاد نہیں بنائے، ہماری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور پائیدار بنیادوں پر تعلقات کار کو قائم کیا جائے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہ اکہ امریکہ توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر سکتا ہے اور اس مقصد کے لئے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ انہیں توقع ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان صحت مندانہ رابطے مستقبل مٰں بھی جاری رہیں گے۔