پاکستان اور انڈونیشیاءکے مابین پالیسی پلاننگ ڈائیلاگ کے دوسرے مرحلے کا انعقاد

پاکستان اور انڈونیشیاءکے مابین پالیسی پلاننگ ڈائیلاگ کے دوسرے مرحلے کا انعقاد سیاسی، سلامتی اور باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی پالیسی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا فریقین کی جانب سے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف کا اظہار اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور انڈونیشیاءکے مابین سیاسی، سلامتی اور باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی پالیسی سے متعلق امور پر تبادلہ …

پاکستان اور انڈونیشیاءکے مابین پالیسی پلاننگ ڈائیلاگ کے دوسرے مرحلے کا انعقاد
سیاسی، سلامتی اور باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی پالیسی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
فریقین کی جانب سے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف کا اظہار

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور انڈونیشیاءکے مابین سیاسی، سلامتی اور باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی پالیسی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال پیر کو منعقد ہوا جس میں فریقین کی جانب سے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف کا اظہار کیا گیا۔ یہ تبادلہ خیال دونوں ممالک کے مابین پالیسی پلاننگ ڈائیلاگ کے دوسرے مرحلے میں کیا گیا جو پیر کو وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔ انڈونیشیاءکے وفد کی قیادت سنٹر آف پالیسی انالسز اینڈ ڈویلپمنٹ آف ایشیاءپیسفک و افریقہ، وزارت خارجہ جکارتہ کے سربراہ ڈاکٹر عارف سیمان نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ میں ایشیاءاور بحر الکاہل کے خطہ کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری امتیاز احمد نے کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے انڈونیشیاءکے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔ فریقین نے ڈائیلاگ کے عمل کو تیز کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے سے اتفاق ظاہر کیا۔ دونوں ممالک کے مابین پالیسی پلاننگ ڈائیلاگ آئندہ سال جکارتہ میں منعقد ہو گا۔

مزید خبریں