پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی)پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ جمعرات کو اوول کرکٹ گرائونڈ عجمان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حکام کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 6ٹی20میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی .سیریز کا تیسرا میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا.واضح رہے کہ پاکستان نے ہوم سیریز میں انگلینڈ کے خلاف پہلے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔