پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ منگل کو کھیلا جائے گا

اسلام آباد ۔ 11نومبر(اے پی پی) پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین چھ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ منگل کو عجمان اوول کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایاکہ دونوں ممالک کے درمیان 6 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی جس کیلئے دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہیں۔ سیریز …

اسلام آباد ۔ 11نومبر(اے پی پی) پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین چھ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ منگل کو عجمان اوول کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایاکہ دونوں ممالک کے درمیان 6 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی جس کیلئے دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہیں۔ سیریز کا پہلا میچ آج منگل کو صبح ساڑھے 9 بجے عجمان میں شروع ہوگا۔