وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران برادر ہمسایہ ممالک ہیں،خطے میں امن کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو جمہوریہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے …
پاکستان اور ایران برادر ہمسایہ ممالک ہیں،خطے میں امن کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
بشکیک ۔31اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران برادر ہمسایہ ممالک ہیں،خطے میں امن کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو جمہوریہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر ہمسایہ ممالک ہیں جب بھی ہماری ملاقات ہوتی ہے انتہائی اطمینان اور خوشی کا باعث بنتی ہے کہ دو بھائی آپس میں مل رہے ہیں اور اہم امور پر تبادلہ خیال ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر ممالک کی حیثیت سے خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے اور موجودہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔









