اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی)وزارت ریلوے میں پاکستان اور ایران ریلوے کے ماہرین کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا،ایرانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل زاہدان ریلوے ماجد آرجونی نے کی،اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ امن کی صورتحال بہتر ہونے کے باعث دونوں ممالک کے درمیان پندرہ روزہ مسافر ٹرین کو دوبارہ چلایا جاسکتا ہے۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ ٹرین مشہد اور قم سے چلے …
پاکستان اور ایران کے درمیان مسافر ٹرین کے اجرائ، کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان 15مال گاڑیاں چلانے کا فیصلہ
اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی)وزارت ریلوے میں پاکستان اور ایران ریلوے کے ماہرین کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا،ایرانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل زاہدان ریلوے ماجد آرجونی نے کی،اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ امن کی صورتحال بہتر ہونے کے باعث دونوں ممالک کے درمیان پندرہ روزہ مسافر ٹرین کو دوبارہ چلایا جاسکتا ہے۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ ٹرین مشہد اور قم سے چلے گی اور محرم سے قبل اسکا دوبارہ اجراء ہوگا، تاجروں کے مطالبہ پر کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان 15مال گاڑیاں چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ایران کی جانب سے مجوزہ تاریخوں کے بارے میں بات چیت ، تحفظ اور امن وامان کے پیش نظر مال برداری کی بکنگ کوئٹہ کے لئے زاہدان سے کرنے کو ترجیح دی گئی ، لیکن امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے باعث پاکستان ریلوے ڈویڑن اب اس پوزیشن میںہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں مال بھجوایا جا سکتاہے۔








