اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان 257 ملین ڈالر مالیت کےمعاہدوں پر دستخط ہوگئے ۔جمعہ کو وزارت اقتصادی امور ڈویژن کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق فریقین نے ریسپانسیو، ریڈی اینڈ ریزیلینٹ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، میتھمیٹکس سیکنڈری ایجوکیشن پروگرام پنجاب، جس کی مالیت 107 ملین ڈالر ہے (جس میں 7 ملین ڈالر اے ڈی ایف گرانٹ شامل ہے) او ر پنجاب نرسنگ اور ہیلتھ …
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 257 ملین ڈالر مالیت کےمعاہدوں پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان 257 ملین ڈالر مالیت کےمعاہدوں پر دستخط ہوگئے ۔جمعہ کو وزارت اقتصادی امور ڈویژن کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق فریقین نے ریسپانسیو، ریڈی اینڈ ریزیلینٹ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، میتھمیٹکس سیکنڈری ایجوکیشن پروگرام پنجاب، جس کی مالیت 107 ملین ڈالر ہے (جس میں 7 ملین ڈالر اے ڈی ایف گرانٹ شامل ہے) او ر پنجاب نرسنگ اور ہیلتھ ورکس فورس ریفارم پروگرام، جس کی مالیت 150 ملین ڈالر ہے، کے معاہدوں پر دستخط کئے۔وزارتِ اقتصادی امور کے سیکرٹری محمد حمیر کریم نےایشیائی ترقیاتی بنک کے قابلِ اعتماد ترقیاتی شراکت دار کے طور پر کردار اور پاکستان کے ترقیاتی اقدامات کی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ان اہم پروگرامز کے لیے رعایتی شرائط پر اے ڈی بی کی مالی معاونت کو سراہا جو پنجاب میں طویل المدتی اور پائیدار سماجی ترقی، تعلیمی ضروریات اور صحت کی سہولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی۔سیکرٹری نے حکومتِ پنجاب کی کوششوں کو بھی سراہا اور فنڈز کے بروقت اور موثر استعمال پر زور دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سٹیم سیکنڈری ایجوکیشن پروگرام 2026 سے 2030 تک پورے صوبے میں تعلیمی ماحول میں تبدیلی اور جامعیت کو یقینی بنانے کے لیے نہایت اہم ہے۔
اسی طرح پنجاب نرسنگ پروگرام کا مقصد صوبے میں مستند نرسز کی تعداد میں اضافہ اور صحت کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں تین سینٹرز آف ایکسی لینس بھی قائم کیے جائیں گے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے ان پروگرامز کے لیے حکومتِ پاکستان کے مضبوط عزم کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے اہم شعبوں میں یہ دونوں پروگرام انسانی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں پروگرام نتائج پر مبنی ہیں اور ان سے ان شعبوں کے مجموعی نظام میں بہتری آئے گی۔حکومتِ پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹریز نے بھی ان پروگرامز کے فوائد پر روشنی ڈالی اور اے ڈی بی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتِ پنجاب ان پروگرامز کی بروقت اور کامیاب تکمیل کے لیے فراہم کردہ مالی وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنائے گی۔








