پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 16 ٹیموں کے درمیان پہلا تین روزہ میچ (کل)شروع ہو گا

فتح اللہ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا تین روزہ میچ (کل) پیر سے فتح اللہ میں شروع ہو گا۔ پاکستانی انڈر 16 ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی بنگلہ دیش پہنچ چکی ہے، پاکستانی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو تین روزہ اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش …

فتح اللہ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا تین روزہ میچ (کل) پیر سے فتح اللہ میں شروع ہو گا۔ پاکستانی انڈر 16 ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی بنگلہ دیش پہنچ چکی ہے، پاکستانی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو تین روزہ اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 16 ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری تین روزہ میچ 5 سے 7 مئی تک کھلنا میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 10 مئی کو کھلنا، دوسرا میچ 12 مئی کو کھلنا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 مئی کو کھلنا میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply