پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے معاہدے کے تحت جوہری تنصیبات کی فہرست کا باضابطہ تبادلہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان کے مطابق پاکستان نے جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے معاہدے کی شق 2 کے تحت بدھ کی صبح پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق ساڑھے 10 بجے پاکستانی جوہری تنصیبات …

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے معاہدے کے تحت جوہری تنصیبات کی فہرست کا باضابطہ تبادلہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان کے مطابق پاکستان نے جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے معاہدے کی شق 2 کے تحت بدھ کی صبح پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق ساڑھے 10 بجے پاکستانی جوہری تنصیبات کی فہرست وزارت خارجہ میں باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمشن کے نمائندے کے حوالہ کی۔ دونوں ممالک میں جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے معاہدے پر 31 دسمبر 1988ء کو دستخط ہوئے تھے۔ بھارتی امور خارجہ کی وزارت نے نئی دہلی میں بھارتی جوہری تنصیبات کی فہرست (بھارتی معیاری وقت کے مطابق) 11 بجے پاکستانی ہائی کمشن کے نمائندے کے حوالے کی۔معاہدے کی شق ہے کہ دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو ایک دوسرے کو اپنی جوہری تنصیبات سے آگاہ کریں گے۔ یہ سلسلہ یکم جنوری 1992ء سے تسلسل سے جاری ہے۔

مزید خبریں