پاکستان اور بھارت کے درمیان ون ڈے ایشیا کپ کا فائنل آج(اتوار) کھیلا جائے گا

لاہور۔20دسمبر (اے پی پی):پاک بھارت کے درمیان ون ڈے ایشیا کپ کا فائنل آج بروز اتواردبئی میں کھیلا جائے گا۔سیمی فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن بنگلہ دیش کی ٹیم کو8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے کے لیے پرعزم،میچ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہوگا۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے …

لاہور۔20دسمبر (اے پی پی):پاک بھارت کے درمیان ون ڈے ایشیا کپ کا فائنل آج بروز اتواردبئی میں کھیلا جائے گا۔سیمی فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن بنگلہ دیش کی ٹیم کو8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے کے لیے پرعزم،میچ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہوگا۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف فائنل میں قوم کی توقع پر پوار اتریں گے۔انہوں نے کہاکہ تیاری اچھی اور کھلاڑیوں کو مینجمنٹ کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ فائنل بڑامیچ اور کھلاڑی پراعتماد ہیں۔