پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر لائن کی حالیہ خلاف ورزیوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا راولپنڈی۔5 جون (اے پی پی) بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر لائن کی حالیہ خلاف ورزیوں کے تناظر میںپاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ …
پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ

مزید خبریں
پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ
بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر لائن کی حالیہ خلاف ورزیوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا
راولپنڈی۔5 جون (اے پی پی) بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر لائن کی حالیہ خلاف ورزیوں کے تناظر میںپاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے مابین صبح 10بجے ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے ۔پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھارت فوج کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور مسلسل ایل او سی پر سویلین کو نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھا یا ۔یکم جون کو بٹل سیکٹر ‘ہاٹ سپرنگ اور جنڈروٹ سیکٹر پربھارتی فوج نے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جن کئی شہری شہید ہوئے ہیں ۔میجر جنرل ساحرشمشاد مرزا نے اپنے بھارتی ہم منصب کو بتا یا کہ لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی کو نشانہ بنانا ‘غلطی سے سرحد پار کرنے والوں کو درانداز قرار دینا غیر پیشہ وارانہ ہے ۔ڈی جی ایم او نے کہا کہ بھارت مبینہ دراندازی سے متعلق قابل عمل ثبوت پیش کرے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ورکنگ باﺅنڈری اور ایل او سی پر امن کے لئے پرعزم ہے لیکن ایل او سی پر کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھر پور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ اس کے لئے وقت اور جگہ کا تعین ہم کریں گے جسکی ذمہ داری بھارت کے جارحانہ رویئے پر ہوگی ۔





