اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور بیلاروس نے زراعت ڈیری، لائیو سٹاک، تحقیق سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔ ایم او یو کا مقصد مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنا ہیں۔ پاکستان۔بیلاروس جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو سی) کے چوتھے اجلاس …
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور بیلاروس نے زراعت ڈیری، لائیو سٹاک، تحقیق سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔ ایم او یو کا مقصد مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنا ہیں۔ پاکستان۔بیلاروس جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو سی) کے چوتھے اجلاس کے اختتام پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن اور بیلاروس کے ڈپٹی منسٹر فار ایگریکلچر اینڈ فوڈ بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن نے دوطرفہ تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کیلئے مسلسل روابط کی ضرورت پر زور دیا۔








