اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں پیش رفت جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اس سال کے آغازمیں برادراسلامی ملک ترکی کا دورہ کیاتھا، اس دورے کے دوران وزیراعظم نے ترکی کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کے علاوہ تاجروں اورسرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔وزیراعظم نے بتایا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ترکی پاکستان میں …
پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت وسرمایہ کاری کے شعبوں میں پیش رفت جاری ترکی کی پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری میں 147.65 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں پیش رفت جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اس سال کے آغازمیں برادراسلامی ملک ترکی کا دورہ کیاتھا، اس دورے کے دوران وزیراعظم نے ترکی کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کے علاوہ تاجروں اورسرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔وزیراعظم نے بتایا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ترکی پاکستان میں سرمایہ کرے ۔ انھوں نے ترکی کی بزنس کمیونٹی کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آئیں اور پاکستان میں تعمیرات سے سے لے کر سیاحت، اور قدرتی وسائل کی دریافت تک کے پراجیکٹس میں حصہ لیں۔ انھوں نے ترک تاجروں کو یہ بھی تسلی دی کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دے رہی ہے اور اس سلسلے میں سرخ فیتے کو بالکل ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔








