اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلیم اور مذہبی بھائی چارے کے حوالے سے مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ بدھ کو پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں …
پاکستان اور ترکی ہمیشہ قابل قدر سٹریٹجک پارٹنرز رہیں گے،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ترکی کے سفیر سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلیم اور مذہبی بھائی چارے کے حوالے سے مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ بدھ کو پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی ہمیشہ قابل قدر سٹریٹجک پارٹنرز رہیں گے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اشتراک کار اطمینان بخش ہے۔ دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان ہر سطح پر باہمی تعاون میں اضافے کی اشد ضرورت ہے۔ سردار یوسف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان موجودہ تعلقات مثالی ہیں تاہم انہیں مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کی ضرورت ہے۔








