پاکستان اور جرمنی کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعمیری روابط پر مبنی ہیں، رضا حیات ہراج

راولپنڈی۔13اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے کہاہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعمیری روابط پر مبنی ہیں،دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ پیر کو وزارت دفاعی پیداوارسے جاری بیان کے مطابق جمہوریہ جرمنی کی سفیراینا لیپل نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج سے …

راولپنڈی۔13اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے کہاہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعمیری روابط پر مبنی ہیں،دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ پیر کو وزارت دفاعی پیداوارسے جاری بیان کے مطابق جمہوریہ جرمنی کی سفیراینا لیپل نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے اپنے دفتر میں جرمن سفیر کا استقبال کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی پیداوار میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعمیری روابط پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار نے جرمن سفیر کو آئیڈیاز 2026 میں شرکت کے لئے دعوت بھی دی جو نومبر/دسمبر 2026 میں کراچی میں منعقد ہو گی۔اینا لیپل نے کہا کہ پاکستان میں بطور سفیر یہ ان کا تیسرا دور ہے۔ انہوں نے 2006 سے 2009 اور بعد میں 2015 سے 2017 تک خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کیرئیر میں تیسری بار پاکستان میں خدمات انجام دے کر بہت خوش ہیں ۔