راولپنڈی۔7فروری (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، پانچویں اور آخری روز پاکستان کو سیریز وائٹ واش کرنے کیلئے 9 وکٹیں جبکہ جنوبی افریقہ کو سیریز برابر کرنے کیلئے 243 رنز درکار ہیں، ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 298 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، محمد رضوان نے 115 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل …
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔7فروری (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، پانچویں اور آخری روز پاکستان کو سیریز وائٹ واش کرنے کیلئے 9 وکٹیں جبکہ جنوبی افریقہ کو سیریز برابر کرنے کیلئے 243 رنز درکار ہیں، ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 298 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، محمد رضوان نے 115 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کیا، پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری کی بدولت میزبان ٹیم نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 370 رنز کا ہدف دیا، جارج لنڈے نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنا لئے، ایڈن مارکرم 59 اور وین ڈر ڈاسن 48 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، اتوار کو یہاں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 129 رنز6 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو محمد رضوان 28 اور حسن علی صفر پر ناٹ آئوٹ تھے، حسن علی صرف 5 رنز بنا کر کیشو مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، محمد رضوان اور یاسر شاہ نے آٹھویں وکٹ میں 53 رنز کا اضافہ کیا، یاسر شاہ 23 رنز بنانے کے بعد لنڈے کی گیند پر ڈی کاک کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے، اس موقع پر نعمان علی نے محمد رضوان کا بھرپور ساتھ دیا اور 97 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 293 تک پہنچا دیا، محمد رضوان نے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی، نعمان علی 45 رنز بنا کر کگیسو ربادا کی گیند پر ڈین ایلگر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے جبکہ شاہین آفریدی کو 4 کے انفرادی سکور پر لنڈے نے کلین بولڈ کیا، محمد رضوان 115 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 298 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، جارج لنڈے نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 شکار کئے، کیشو مہاراج نے تین اور کگیسو ربادا نے دو وکٹیں حاصل کیں، پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 370 رنز کا ہدف دیا، جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی وکٹ 33 کے مجموعی سکور پر گر گئی جب ڈین ایلگر 17 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے، اس موقع پر ایڈن مارکرم اور وین ڈر ڈاسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور کھیل کے اختتام پر مزید کوئی نقصان کئے بغیر ٹیم کا سکور 127 تک پہنچا دیا، مارکرم 59 اور ڈاسن 48 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔








