فیصل آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز منگل (کل)سے شروع ہوگی۔ تینوں میچز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 4 نومبر ،دوسرا میچ 6 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے۔ اس گراؤنڈ میں آخری مرتبہ انٹرنیشنل میچ 11 …
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز منگل سے شروع ہوگی

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز منگل (کل)سے شروع ہوگی۔ تینوں میچز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 4 نومبر ،دوسرا میچ 6 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے۔ اس گراؤنڈ میں آخری مرتبہ انٹرنیشنل میچ 11 اپریل 2008 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ اس میدان میں مجموعی طور پر 16 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں۔ پاکستان نے اقبال سٹیڈیم میں 12 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں جن میں سے 9 جیتے ہیں اور 3 ہارے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے یہاں 5 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں ، 2 جیتے ہیں جبکہ 3 میں اسے شکست ہوئی ہے۔ ون ڈے سیریز سے قبل دونوں ٹیمیں ٹیسٹ اور ٹی ٹو نٹی سیریز کھیل چکی ہیں۔ ٹیسٹ سیریز 1،1 سے برابر رہی تھی جبکہ پاکستان نے ٹی ٹو نٹی سیریز دو ایک سے اپنے نام کی۔شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ پاکستان سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)،ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخرزمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔








