اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹرافی کی رونمائی دونوں ٹیموں کے کپتانوں پاکستان کے سلمان علی آغا اور جنوبی افریقہ کے ڈونوون فریرا نے مشترکہ طور پر کی۔ اس موقع پر دونوں کپتانوں نے یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 …
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹرافی کی رونمائی دونوں ٹیموں کے کپتانوں پاکستان کے سلمان علی آغا اور جنوبی افریقہ کے ڈونوون فریرا نے مشترکہ طور پر کی۔ اس موقع پر دونوں کپتانوں نے یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر منگل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کا دوسرا میچ 31 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم نومبر کو شیڈول ہے۔ آخری دونوں میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل کھیلی گئی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک، ایک سے برابر رہی تھی جس کے بعد اب شائقین کرکٹ کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز ٹی 20 سیریز کی توقع ہے۔








