پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائیگا

فیصل آباد۔ 07 نومبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے کرکٹ میچ (کل)بروز ہفتہ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائیگا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ میں سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ اس میدان میں مجموعی طور پر 18 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں ۔ پاکستان نے اقبال سٹیڈیم میں 14 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جن میں سے …

فیصل آباد۔ 07 نومبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے کرکٹ میچ (کل)بروز ہفتہ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائیگا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ میں سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ اس میدان میں مجموعی طور پر 18 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں ۔ پاکستان نے اقبال سٹیڈیم میں 14 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جن میں سے 10 جیتے ہیں اور 4 ہارے ہیں۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے یہاں 7 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں ان میں سے 3 جیتے ہیں 4 میں اسے شکست ہوئی ہے۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیل چکی ہیں۔ ٹیسٹ سیریز 1ـ1 سے برابر رہی تھی جبکہ پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز دو ایک سے اپنے نام کی ۔ پاکستان سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی ( کپتان ) ، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف۔ حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

مزید خبریں