اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) پاکستان اور روس نے تجارت،توانائی،دفاع،تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے گزشتہ روز ماسکو میں خصوصی سیکرٹری وزارت خارجہ امور تسنیم اسلم اور روس کے نائب وزیر خارجہ ایگور مارگیلوف کے مابین ملاقات میں پایا گیا۔ ماسکو میں پاکستان کے سفیر خلیل اللہ قاضی اور روسی صدر کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان …
پاکستان اور روس کا تجارت،توانائی،دفاع،تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) پاکستان اور روس نے تجارت،توانائی،دفاع،تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے گزشتہ روز ماسکو میں خصوصی سیکرٹری وزارت خارجہ امور تسنیم اسلم اور روس کے نائب وزیر خارجہ ایگور مارگیلوف کے مابین ملاقات میں پایا گیا۔ ماسکو میں پاکستان کے سفیر خلیل اللہ قاضی اور روسی صدر کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان ضمیر کابلوف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ اور علاقائی امور بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت، توانائی، دفاع، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ خصوصی سیکرٹری اور نائب وزیر خارجہ افغانستان کی تازہ صورتحال اور اس کے افغانستان، پاکستان اور خطہ پر اثرات کے حوالہ سے تفصیل سے بحث کی۔ دونوں فریقوں کا کہنا تھا کہ افغان مسئلہ کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔ صرف افغان حکومت اور عوام کی قیادت میں امن و مصالحتی عمل کے ذریعے ہی افغانستان میں پائیدار امن قائم کیا جا سکتا ہے۔








