پاکستان اور زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تاریخی سیریز کے لیے زمبابوے ویمن ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے،جو اپنے پہلے دور ہ پاکستان پر ہے۔ مہمان ٹیم کی آمد پر پاکستان ویمن ٹیم کی منیجر عائشہ اشعر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا
پاکستان اور زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تاریخی سیریز کے لیے زمبابوے ویمن ٹیم کراچی پہنچ گئی

مزید خبریں
لاہور۔29اپریل (اے پی پی):پاکستان اور زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تاریخی سیریز کے لیے زمبابوے ویمن ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے،جو اپنے پہلے دور ہ پاکستان پر ہے۔ مہمان ٹیم کی آمد پر پاکستان ویمن ٹیم کی منیجر عائشہ اشعر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دونوں ٹیمیں کل شام 6 بج کر 30 منٹ پر نیشنل بینک اسٹیڈیم میں مشترکہ پریکٹس سیشن کریں گی، جہاں کھلاڑی سیریز سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گی۔
یہ سیریز پاکستان میں خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔سیریز کے تمام مقابلے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، جہاں 4 مئی کو پہلا ایک روزہ میچ دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا اور تیسرا ایک روزہ میچ بالترتیب 6 اور 9 مئی کو اسی وقت کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد 12 مئی سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہوگا، جس کے میچز رات ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے۔








