دمبولا ۔ 21 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئن شپ کے سلسلے میں دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ (آج) جمعرات کو دمبولا میں کھیلا جائے گا، مہمان پاکستان ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پاکستان ویمن نے میزبان سری لنکا ویمن کو پہلے ایک روزہ میچ میں 69 رنز سے شکست …
پاکستان اور سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے (آج)کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

مزید خبریں
دمبولا ۔ 21 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئن شپ کے سلسلے میں دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ (آج) جمعرات کو دمبولا میں کھیلا جائے گا، مہمان پاکستان ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پاکستان ویمن نے میزبان سری لنکا ویمن کو پہلے ایک روزہ میچ میں 69 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 24 مارچ کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔








