پاکستان اور سری لنکا کا باہمی اہمیت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سارک کو فعال علاقائی تنظیم بنانے پر اتفاق اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا نے باہمی اہمیت کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سارک کو فعال علاقائی تنظیم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے منگل کو کولمبو میں پاکستان اور …
پاکستان اور سری لنکا کا باہمی اہمیت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سارک کو فعال علاقائی تنظیم بنانے پر اتفاق

مزید خبریں
پاکستان اور سری لنکا کا باہمی اہمیت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سارک کو فعال علاقائی تنظیم بنانے پر اتفاق
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا نے باہمی اہمیت کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سارک کو فعال علاقائی تنظیم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے منگل کو کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیکرٹری خارجہ سطح کے دوطرفہ سیاسی مشاورت کے پانچویں مرحلہ کے انعقاد کے موقع پر پایا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان جبکہ ان کے سری لنکن ہم منصب پراساد کریاوسم نے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ سیاسی مشاورت کے دوران دونوں ملکوں کے سیکرٹریز خارجہ نے قریبی اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں ملکوں نے باہمی اہمیت کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوﺅں کا جائزہ لیا جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت، سیاحت، استعداد کار میں اضافہ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے امور بھی زیر بحث لائے گئے۔








