دمبولا۔6جنوری (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 کرکٹ سیریز کا آغاز (کل) بروز بدھ سے ہو گا۔ تینوں میچ دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔ اس سیریز کو پاکستان کے لیے آئی سی سی مینز ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سیریز کو تمام …
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز (کل) بروز بدھ سے ہو گا

مزید خبریں
دمبولا۔6جنوری (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 کرکٹ سیریز کا آغاز (کل) بروز بدھ سے ہو گا۔ تینوں میچ دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔ اس سیریز کو پاکستان کے لیے آئی سی سی مینز ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سیریز کو تمام کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا میں کھیلنا پاکستان کے لیے ایک بڑا فائدہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم جلد از جلد مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کرے گی۔ سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ قومی اسکواڈ میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جنہیں اس سیریز میں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان کھلاڑی اپنی کارکردگی سے ٹیم کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ سیریز کا دوسرا میچ 9 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 جنوری کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔








