پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز9 اکتوبر سے شروع ہوگی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز9 اکتوبر سے شروع ہوگی

مزید خبریں
لاہور۔8اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز9 اکتوبر سے شروع ہوگی،جسکے تمام میچز پاکستان کرکٹ بورڈ کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پی سی بی لائیو پر براہِ راست نشر کئے جائیں گے۔سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی9 اکتوبر،دوسرا11 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
تینوں میچز رات8 بجے شروع ہوں گے اور شائقین پی سی بی لائیو ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے براہِ راست میچز دیکھ سکیں گے۔اینڈرائیڈ،آئی او ایس اور ویب صارفین پی سی بی لائیو کے ذریعے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے براہِ راست ایکشن سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
پلیٹ فارم پر لائیو میچز کے علاوہ ہائی لائٹس، انٹرویوز،تجزیے اور دیگر خصوصی کرکٹ کنٹینٹ بھی دستیاب ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی لائیو آئندہ کرکٹ ایکشن کے لیے بھی شائقین کو لائیو اسٹریمنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز بھی پی سی بی لائیو پر براہِ راست نشر کی گئی تھی،جس کے بعد پاکستان کرکٹ کے آئندہ میچز بھی اس پلیٹ فارم پر براہِ راست دیکھے جاسکیں گے۔
پی سی بی لائیو پر پاکستان کرکٹ کے لائیو ایکشن کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ اور آرکائیو کنٹینٹ بھی دستیاب ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر لائیو کرکٹ کی تشہیر کے لیے ٹی وی کمرشل بھی جاری کردیا ہے۔








