راولپنڈی۔9نومبر (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔ علی نقوی سیریز کے تینوں میچوں میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ یہ سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میچ کے لیے الیگزینڈر وارف اور …
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

مزید خبریں
راولپنڈی۔9نومبر (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔ علی نقوی سیریز کے تینوں میچوں میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ یہ سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میچ کے لیے الیگزینڈر وارف اور آصف یعقوب کو آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے جبکہ سائقت شرف الدولہ کو تھرڈ اور راشد ریاض کو فورتھ امپائر کے فرائض سونپے گئے ہیں۔ دوسرے میچ میں سائقت شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔
تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے لیے الیگزینڈر وارف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز جبکہ سائقت شرف الدولہ تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔








