راولپنڈی۔9نومبر (اے پی پی):راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز اور سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ قومی اور غیر ملکی ٹیموں کو محفوظ اور پر سکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے 5500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے …
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز اور سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات

مزید خبریں
راولپنڈی۔9نومبر (اے پی پی):راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز اور سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ قومی اور غیر ملکی ٹیموں کو محفوظ اور پر سکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے 5500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 350 سے زائد ٹریفک وارڈنز اور افسران فرائض انجام دے رہے ہیں۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے بتایا کہ سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں کو بریف اور چیک کر رہے ہیں۔ اسٹیڈیم کے اطراف اور بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے جدید سی سی ٹی وی کیمروں پر مشتمل خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن اسکواڈ اسٹیڈیم کے گرد گشت کر رہے ہیں تاکہ سکیورٹی کے تمام پہلوؤں کو یقینی بنایا جا سکے۔ سی پی او کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے موثر ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے اور متبادل راستوں کی رہنمائی کے لیے اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس پریکٹس سیشنز اور میچوں کے دوران فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ شائقین کرکٹ پرامن اور خوشگوار ماحول میں کھیل سے لطف اندوز ہو سکیں۔








