پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ٹرافی کی رونمائی

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ پی سی بی کے مطابق تقریب رونمائی پاکستان مونومنٹ، اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور سری لنکن قائد چریتھ اسالنکا نے مشترکہ طور پر ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ جنوبی …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ پی سی بی کے مطابق تقریب رونمائی پاکستان مونومنٹ، اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور سری لنکن قائد چریتھ اسالنکا نے مشترکہ طور پر ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ سیریز جیتنے سے ٹیم کا اعتماد بحال ہوا ہے، اب ہدف یہ ہے کہ جیت کا تسلسل برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی ٹیم کی سخت محنت کا نتیجہ تھی، اب ہم اسی جذبے کے ساتھ سری لنکا کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا ایک متوازن اور تجربہ کار ٹیم ہے جو ایشیائی کنڈیشنز میں بہتر کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم ہوم گراؤنڈ اور شائقین کی بھرپور سپورٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ تقریب میں موجود سری لنکن کپتان چریتھ اسالنکا نے کہا کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے لیکن ہم بھی زمبابوے میں اچھی کرکٹ کھیل کر آئے ہیں اور اس چیلنج کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پچز اسپنرز کے لیے مددگار ہوتی ہیں، اس لیے ہماری بیٹنگ لائن نے اسپن کنڈیشنز میں بہتر تیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستانی شائقین بہت دوستانہ ہیں، امید ہے وہ بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آئیں گے اور کرکٹ سے لطف اندوز ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ (کل) بروز منگل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔