اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کے مابین بندرگاہ الجبیل، سعودی عرب میں منعقد ہونے والی مشترکہ بحری مشق نسیم البحرالیون، کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ مشق کا پہلا مرحلہ بحری آپریشنز کی مختلف جہتوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ہاربر کی سرگرمیوں کے سلسلے پرمشتمل تھا۔ہاربرفیز میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مشق کے سی …
پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کے مابین بندرگاہ الجبیل میں مشترکہ مشق نسیم البحرالیون کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کے مابین بندرگاہ الجبیل، سعودی عرب میں منعقد ہونے والی مشترکہ بحری مشق نسیم البحرالیون، کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ مشق کا پہلا مرحلہ بحری آپریشنز کی مختلف جہتوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ہاربر کی سرگرمیوں کے سلسلے پرمشتمل تھا۔ہاربرفیز میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مشق کے سی فیز کے دوران کیے جانیوالے مشترکہ آپریشنز کی منصوبہ بندی کی گئی۔ ابتدائی مرحلے کے دوران پاک بحریہ اور سعودی بحریہ کے جہازوں اور بندرگاہ پرمختلف تنصیبات پر متعدد تربیتی سرگرمیاں کی گئیں ۔اس فیز میں دونوں ممالک کی بحر ی افواج نے ایمفیبئیس لینڈنگ آپریشنز، ایسکورٹنگ آپریشنز، اسنائپر/ کیمو فلاج تکنیک اور مائن کاﺅنٹر میژرز کی مشقوں کی منصوبہ بندی کے ماڈیولز کی ریہرسل کی۔ پاکستان نیوی کے مشن کمانڈر اور سعودی بحریہ کی جانب سے مشقوں کے ڈائریکٹرنے ہاربر فیز کی تمام سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کی۔ قبل ازیں مشترکہ مشقو ں کی افتتاحی بریفنگ بھی منعقد کی گئی جس میں مشقوں کے ارتقا اورمختلف مراحل کی تفصیلات پر روشنی ڈالی گئی۔








