اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) قومی سکوائش کے سابق نامور کھلاڑی اور عالمی نمبر ون جان شیرخان نے کہا ہے کہ پاکستان اور عالمی کھلاڑیوں کے درمیان سکوائش سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد ملک میں پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن ( پی ایس اے) کے مقابلے جلد بحال ہوں گے۔ ملک میں سکوائش کاکھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنے کی ضرورت …
پاکستان اور عالمی کھلاڑیوں کے درمیان سکوائش سیریز کا کامیاب انعقاد ، ملک میں پروفیشنل سکوائش کے مقابلے جلد بحال ہوں گے،جان شیرخان
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) قومی سکوائش کے سابق نامور کھلاڑی اور عالمی نمبر ون جان شیرخان نے کہا ہے کہ پاکستان اور عالمی کھلاڑیوں کے درمیان سکوائش سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد ملک میں پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن ( پی ایس اے) کے مقابلے جلد بحال ہوں گے۔ ملک میں سکوائش کاکھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ جونیئر کھلاڑیوں کو تربیت دی جا رہی ہے ، آئندہ دس ماہ تک اچھے جونئیر کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ بدھ کو اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ہمیشہ عالمی سطح پر سکوائش کاراج رہا ہے، کافی عرصہ سے پاکستان میں ایسانامور کھلاڑی سامنے نہیں آیا جوبین الاقوامی سطح پر ملک کانام روشن کرسکے۔ پاکستان میں سکوائش کاکافی ٹیلنٹ موجود ہے تاہم انہیں سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔









