اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور قبرص نے سفارتکاروں اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل شہریوں کیلئے ویزے کی شرط ختم کردی ہے، اس سلسلے میں جمعہ کو نکوسیا میں دونوں ملکوں کے مابین ایک معاہدہ طے پا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق قبرص میں پاکستان کے ہائی کمشنر آفتاب احمد کھوکھر اور وزارت خارجہ امور قبرص کے قائمقام سیکرٹری مناس حاجی مائیکل نے معاہدے …
پاکستان اور قبرص نے سفارتکاروں اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل شہریوں کیلئے ویزے کی شرط ختم کردی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور قبرص نے سفارتکاروں اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل شہریوں کیلئے ویزے کی شرط ختم کردی ہے، اس سلسلے میں جمعہ کو نکوسیا میں دونوں ملکوں کے مابین ایک معاہدہ طے پا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق قبرص میں پاکستان کے ہائی کمشنر آفتاب احمد کھوکھر اور وزارت خارجہ امور قبرص کے قائمقام سیکرٹری مناس حاجی مائیکل نے معاہدے پر دستخط کئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ معاہدے سے پاکستان اور قبرص کے درمیان رابطوں ،سفری سہولتوں اور سرکاری سطح پر تبادلوں میں اضافہ ہو گا۔اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے مابین دیگر مختلف شعبوں میں متعدد معاہدوں پر کام جاری ہے جس پر جلد دستخط ہونگے۔ معاہدے دونوں ممالک کی جانب سے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا عکاس ہیں۔








