پاکستان اور لیتھوانیا کے مابین دو طرفہ سیاسی مشاورت کے چھٹے مرحلہ کا انعقاد

اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور لیتھوانیا کے مابین دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا مرحلہ منگل کو یہاں دفتر خارجہ میں منعقد ہوا۔ فریقین نے دو طرفہ تعلقات میں مجموعی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کا عزم کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشاورتی اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری(یورپ) ظہیر اے جنجوعہ نے پاکستانی وفد جبکہ …

اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور لیتھوانیا کے مابین دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا مرحلہ منگل کو یہاں دفتر خارجہ میں منعقد ہوا۔ فریقین نے دو طرفہ تعلقات میں مجموعی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کا عزم کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشاورتی اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری(یورپ) ظہیر اے جنجوعہ نے پاکستانی وفد جبکہ لیتھوانیا کی وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر برائے افریقہ،ایشیاءو پیسفک ایڈورڈز بوریسوس نے اپنے ملکی وفد کی قیادت کی۔اجلاس کے دوران دونوں ملکوں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووںکا جائزہ لیا اور بالخصوص تجارت،سرمایہ کاری،تعلیم،ثقافت،پارلیمانی تبادلوں اور عوام کے مابین رابطوں کے شعبوں میں مزید تعاون کے مواقعوں اور امکانات کی نشاندہی کی۔ایڈیشنل سیکرٹری نے رواں سال پاکستان عام انتخابات،نئی حکومت کی ترجیحات کے بارے میں بریف کیا اور لیتھواینا کی کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی،انفارمیشن اور کمیونیکشن ٹیکنالوجی اور زرعی سیکٹرز میں سرمایہ کی دعوت دی۔ ترجمان کے مطابق دونوں اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پر باہمی تعاون سے متعلق امور پر بحث کی اور اس میں مزید اضافے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔