پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق، وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی جیٹیکس کے موقع پر اہم ملاقاتیں

دبئی۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے دبئی میں جاری جیٹیکس گلوبل 2025 کے دوران یو اے ای کے حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان وزارت آئی ٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری ہز عمر سووینہ السوویدی سے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل گورننس، مصنوعی ذہانت ،ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ، نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر اور کیش …

دبئی۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے دبئی میں جاری جیٹیکس گلوبل 2025 کے دوران یو اے ای کے حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان وزارت آئی ٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری ہز عمر سووینہ السوویدی سے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل گورننس، مصنوعی ذہانت ،ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ، نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر اور کیش لیس اکانومی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

شزا فاطمہ خواجہ نے ابو ظہبی انویسٹمنٹ آفس کے مسیمو فالچونی سے بھی ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور تکنیکی اشتراک پر بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر نے گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایگزیبیشن (جائٹیکس)کے موقع پر اے ایچ اے ڈی کے سی ای او منیب انجم سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے سائبر سکیورٹی ایکو سسٹم کے فروغ پر اتفاق ہوا۔