اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی)پاکستان اور مصر کے مابین 11ویں فوجی تعاون کمیٹی کا دو روزہ اجلاس قائرہ میں منعقد ہوا ۔ پاکستانی دفاعی وفد کی قیادت سیکرٹری وزارت دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن جبکہ مصرکے وفد کی قیادت مسلح افواج کے اسسٹنٹ چیف آپریشنل اتھارٹی میجر جنرل موتے احمد عراقی نے کی ۔ اجلاس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوکی گئی۔اجلاس …
پاکستان اور مصر کے مابین 11ویں فوجی تعاون کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی)پاکستان اور مصر کے مابین 11ویں فوجی تعاون کمیٹی کا دو روزہ اجلاس قائرہ میں منعقد ہوا ۔ پاکستانی دفاعی وفد کی قیادت سیکرٹری وزارت دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن جبکہ مصرکے وفد کی قیادت مسلح افواج کے اسسٹنٹ چیف آپریشنل اتھارٹی میجر جنرل موتے احمد عراقی نے کی ۔ اجلاس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوکی گئی۔اجلاس میں پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف واضح کامیابیوں کو سراہا گیا۔ سیکرٹری وزارت دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن نے مصر کی مسلح افواج اور محکمہ دفاع کے اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔ پاکستان اور مصر کے مابین دفاعی تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے ۔ پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے دہشتگردی کیخلاف وسیع تجربے پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اجلاس میں پاک، مصر دوطرفہ دفاعی تعاون پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ دونوں ممالک نے دفاعی پیداواری تعاون، فوجی تربیت اور مشقوں کے انعقاد کو ناگزیر قرار دیا۔واضح رہے فوجی تعاون کمیٹی کے دو ذیلی گروپس فوجی آلات اور تربیت و مشقوں سے متعلق ہیں۔








