دوحہ۔ 29 فروری (اے پی پی) پاکستان اور ناروے نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق ہفتہ کو دوحہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور انکے ناروے کے ہم منصب اینے ارکسن کے درمیان ملاقات میں پایا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات میں مثبت پیشرفت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید …
پاکستان اور ناروے کا باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

مزید خبریں
دوحہ۔ 29 فروری (اے پی پی) پاکستان اور ناروے نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق ہفتہ کو دوحہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور انکے ناروے کے ہم منصب اینے ارکسن کے درمیان ملاقات میں پایا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات میں مثبت پیشرفت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔شاہ محمود قریشی نے نارویجن ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل کرنے کے حوالے سے یکطرفہ بھارتی اقدامات سے آ گاہ کیا۔ناروے کے وزیر خارجہ نے افغان امن عمل کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔








