لاہور۔19جنوری(اے پی پی )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں سب سے کامیاب بلے باز نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور کامیاب باﺅلر ٹرینٹ بولٹ رہے ۔ مارٹن گپٹل نے پانچ میچوں میں 77.50کی اوسط سے 310 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔ کین ولیمسن 261 رنز بناکر دوسرے اور روز ٹیلر 169رنز بناکر تیسرے نمبر پر رہے۔ …
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز میں کیویز بلے باز اور باﺅلرز چھائے رہے

مزید خبریں
لاہور۔19جنوری(اے پی پی )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں سب سے کامیاب بلے باز نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور کامیاب باﺅلر ٹرینٹ بولٹ رہے ۔ مارٹن گپٹل نے پانچ میچوں میں 77.50کی اوسط سے 310 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔ کین ولیمسن 261 رنز بناکر دوسرے اور روز ٹیلر 169رنز بناکر تیسرے نمبر پر رہے۔ باﺅلنگ میں ٹرینٹ بولٹ نے چار میچز میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹم ساﺅتھی اور رومان رئیس 8,8 وکٹیں حاصل کرکے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ نیوزی لینڈ نے پانچوں ون ڈے میچز میں پاکستان کو شکست دے کر ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا۔








